By: وشمہ خان وشمہ
میرے ؔحق میں اگر دعا نہ ہوا
میری نظروں سے وہ جدا نہ ہوا
پھر سے برسے گی پیار کی برکھا
پھر سے موسم ہے عاشقانہ ہوا
چھوڑ دوں گی میں زندگی کی گلی
دور مجھ سے جو آب و دانہ ہوا
جب بھی آتی ہیں یاد کی پریاں
دل کا انداز وحشیانہ ہوا
جب بھی پڑھتی ہوں میر کی غزلیں
دل کا انداز والہانہ ہوا
شعر و نغمہ یا وہ غزل کیا ہے
نام جس میں کبھی ترا نہ ہوا
روند ڈالی ہے اک کلی وشمہ
پھر بھی محشر یہاں بپا نہ ہوا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?