Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہ سناٹا بہت مہنگا پڑے گا

By: فضل تابش

یہ سناٹا بہت مہنگا پڑے گا
اسے بھی پھوٹ کر رونا پڑے گا

وہی دو چار چہرے اجنبی سے
انہیں کو پھر سے دہرانا پڑے گا

کوئی گھر سے نکلتا ہی نہیں ہے
ہوا کو تھک کے سو جانا پڑے گا

یہاں سورج بھی کالا پڑ گیا ہے
کہیں سے دن بھی منگوانا پڑے گا

وہ اچھے تھے جو پہلے مر گئے ہیں
ہمیں اب اور پچھتانا پڑے گا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore