By: SUNDER KHAN
دکھا کے قتل گاہ کا نظارہ وہ چل دئیے
تیغ ستم کا دے کے سہارا وہ چل دئیے
ان کی عنائیتوں سے یہ مرض دل کو لگا لیا
ھم کو بنا کے روگ کا مارا وہ چل دئیے
سیسکیوں کی جو لڑی تھی ھونٹوں پہ رک گئی
آنکھوں سے نوچ کر کے ستارہ وہ چل دئیے
چاھتوں کے سارے نقش جلا کے خوش ھوئے
دکھوں کا بہتا چھوڑ کے دھارا وہ چل دئیے
محبتوں میں کوسنے کی روایت بھی نہیں رھی
دعاؤں کا ھم سے لے کر اشارہ وہ چل دئیے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?