By: R.K Jazeb
قتل کرنے کا سامان لئیے بیٹھے ہیں
کتنے ظالم ہیں انجان بنے بیٹھے ہیں
ھاتھ میں خنجر اور چہرے پہ سکوں کتنا
بنتے معصوم ہیں حیران کئیے بیٹھے ہیں
مجھ سے نفرت ھے مگر کہتے ہیں محبت اسکو
دعوی غلامی کا ھے مگر سلطان بنے بیٹھے ہیں
رسم دنیا بھی نبھانے کا یہ طریقہ تو نہیں
خود ھوں خوش اوروں کو پریشان کئیے بیٹھے ہیں
کر کے سودا محبت کا نفرتوں کو لگے ہیں بیچنے
ھر گلی ھر موڑ پر یہی دوکان کئیے بیٹھے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?