By: Faisal Sheikh
پھر تیرے ہجر کا اک جام دیا
کل کی بارش نے یہ انعام دیا
ایسی برسی ، بھولی یادوں کا عکس صاف ہوا
گمشدہ میری محبت کو نیا نام دیا
قطرے قطرے سے بھڑکتی رہی عشقِ آتش
غمزدہ دل کو میرے اور بھی کہرام دیا
یاد کی بدلی بھی چھائے گی ، گھٹا کے سنگ سنگ
جب بھی برسی یہی پیغام دیا
یاد ماضی سے برستی ہیں یہ آنکھیں ہر دن
دیکھ کیا تیری محبت نے یہ انجام دیا
غم ہجراں کو سدا دل میں چھپائے رکھا
ہم جلے ساری عمر ، تجھ کو نہ الزام دیا
گزاریں کتنی راتیں سوچ کر تم آﺅ گے
آسرا دل کو یہی ہم نے ہر اکِ شام دیا
ہر برس طور رہے گا یہی ستانے کا
جاتے جاتے ہوئے ، برکھا نے یہ پیغام دیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?