By: Saleem Adil
پیار کا سورج ڈوب چلا ماند ہوئی مسکان
نفرت کا شعلہ بھڑک اٹھازبان ہوئی ہلکان
لوگوں نے دشت میں اپنے گھر بسا لیے ہیں
جنگل ہوئے آباد اور بستیاں ہوئیں ویران
ہوس کی مبحت نے چھو لیا مشینوں کا بدن
اب دیر و حرم میں بھی ملتا نہیں ہے انسان
جب کشکول کے اندر سے نکلے دکھ بھری آواز
تب جا کے کہیں دیتا ہے خیرات بھی آسمان
محبت کی راہوں میں ، خلوص ہو ہم سفر
عشق پر بھروسہ ہو تو منزل لگے آسان
عادل خدا قلب میں ہے گردش سیماب کی طرح
ملتا نہیں ہے وہ ڈھونڈنے سے زمیں و آسمان
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?