By: M Usman Jamaie
یہ تو ہوگا، گھر سے نکالا جاؤں گا
کھوٹا سکہ ہوں سو اچھالاجاؤں گا
لا پھینکے گا دریا ویرانے میں مجھے
میں وہ کہاں کہ محل میں پالا جاؤں گا
صاحب! مجھ سے بات نہ کرنا رشتوں کی
یوں بکھروں گا نہیں سنبھالا جاؤں گا
ایسا ایک سوال ہوں جس سے پوچھوگے
بات بدل دی جائے گی، ٹالا جاؤں گا
بھائی مہرباں، اور یہ سوچ رہا ہوں میں
کنوئیں میں پھینکا، قید میں ڈالا جاؤں گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?