By: Habib Jalib
کسی سے حال دلِ زار مت کہو سائیں
یہ وقت جیسے بھی گزرے گزار لو سائیں
وہ اس طرح سے ہیں بچھڑے کہ مل نہیں سکتے
وہ اب نہ آئیں گے ان کو صدا نہ دو سائیں
تمہیں پیام دئیے ہیں صبا کے ہاتھ بہت
تمہارے شہر میں ہیں تم جو آ سکو سائیں
نہ مال و زر کی تمنا نہ جاہ حشمت کی
ملیں گے پیار سے ہم ایسے لوگ تو سائیں
کہیں تو کس سے کہیں اور سنے تو کون سنے
گزر گئی ہے محبت میں ہم پہ جو سائیں
اکیلے جاگتے رہنے سے کچھ نہیں ہو گا
تمام خواب میں ہیں تم بھی سو رہو سائیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?