By: R.K Jazeb
ہم انتظار میں آپ کے تصویر بن گئے
رانجھے کا تھا تصور مگر ہیر بن گئے
چہرے پہ میک اپ کی عجیب تھی بہار
داڑھی مونچھ لگا کے منیر بن گئے
کل بانٹ رہی تھی میرا اپنے حسن کی خیرات
لائن میں لگ کے ہم بھی فقیر بن گئے
ریما کا فیصلہ تھا ہمارے مفاد میں
ہم ان کے خوابوں کی تعبیر بن گئے
کترینہ نے فیس بک پے ہم کو کیا پسند
سلمان ہمارے پاؤں کی زنجیر بن گئے
انکو بھی اپنی ٹانگیں دکھانے کا شوق تھا
منے کا ٹاول باندھ کے رنبیر بن گئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?