By: UA
بہاروں میں
چمن میں
رنگ برنگے
پھول کِھلتے ہیں
محبت ہو ہی جاتی ہے
کِھلتے پھولوں کی خوشبو
فضاؤں کو مہکاتی ہے
تو یہ آواز آتی ہے
محبت ہو ہی جاتی ہے
پرندے جھومتے گاتے
چمن کی اور آتے ہیں
کلیاں مسکرتی ہیں
پرندے گنگناتے ہیں
چمن کے گوشے گوشے سے
یہی آواز آتی ہے
محبت ہو ہی جاتی ہے
بہاروں میں
چمن میں
رنگ برنگے
پھول کِھلتے ہیں
محبت ہو ہی جاتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?