Bazm e Urdu - The urdu poetry app

عادت

By: Shama Ansari

 اب کے برس بھی میں نے اس خاص دن پہ نیا سوٹ نہیں پہنا
مگر گزرے ہوئے ہر سال کی طرح اپنی سالگرہ پہ عادت سے مجبور ہو کر
“ صرف تمہارے لیے“
دو پرفیوم (ڈن ہل ڈیزائر، ڈیوڈ آف کول واٹر) خرید لائی ہوں
دن بھر کی اُداسی کے بعد رات بیتے ہوئے وقت کا ذکر کر کے
یہ سوچتے ہوئے ننھے مُنے وصی، اقصیٰ کے ساتھ بہت لطف اُٹھایا ہے
کہ ایک بار آپ نے مجھے میری سالگرہ پہ بہت ہنسایا تھا اور بدلے میں
اپنی پاکٹ منی سے میری طرف سے لنچ بھی کیا تھا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore