By: Faaz
سجدے میں سر کو جھکا کر
آنکھوں سے موتی بہا کر
کہہ دیتی ہوں سب کچھ تجھ سے
میری بندگی کو قبول فرما
میری ندامت گے آنسو قبول فرما
میری سب سے بڑی یہی آرزو
میری بندگی تجھے قبول ہو
میری زیست کا ہر اک لمحہ
تیری بندگی ہی میں بسر ہو
مجھے کسی آزمائش میں نہ ڈالنا
میری خوشیاں تجھ ہی سے وابستہ ہیں
مجھے کرم سے اپنے نواز دے
رحم کی بارش فرما دے تو
تو رحیم ہے تو کریم
تیری ذات وحدہ لا شریک ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?