Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دیکھے گا کون

By: Dr.Farooque Rehman

دور تک سونی پڑی ہے رہگزر دیکھے گا کون
اپنی منزل ہی نہیں تو راہبر دیکھے گا کون

چاندنی کی بدعا اپنا اثر دکھلا گئی
کس قدر تاریکیاں ہیں چند پر دیکھے گا کون

جاگتی آنکھوں پہ آخر نیند غالب آگئی
اب تمہارا راستہ بھی رات بھر دیکھے گا کون

اپنے گھر کا ساز و ساماں ہم نے گروی رکھ دیا
ہنستے ہنستے زھر پینے کا ہنر دیکھے گا کون

جان کا خطرہ تو ہے ہی جال بھی کمزور ہے
مچھلیوں کے شوق میں پانی مگر دیکھے گا کون

جانے کتنی رنگ برنگی تتلیوں کا ساتھ ہے
اب کے رت بدلی توخوشبو کا سفر دیکھے گا کون

اب غزل کے نام پر فاروق کچھ بھی پیش کر
لوگ سب مصروف ہیں زیر و زبر دیکھے گا کون


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore