By: امیر عثمان
نشے میں سچ بولنا ان کا کام ہے
میکدہ یہ رند کا ان کی شام ہے
ڈٹ کے پینے والے میری آواز سن
دیکھ کر پی جام ، ایماں کا جام ہے
جارخانہ دید مجھ کو ساقی کرا
نظروں میں رہ میری ، اللہ کا نام ہے
رات“ دن“ دوپہر“ ساقی موجِ میں ہے
میکدے میں مے پلانا کیا عام ہے
اچھے کاموں کا صلہ بھی اچھا ہے
سب برے کاموں کا برا انجام ہے
تیری صحبت کا اثر میں رکھتا ہوں
اس لیے مستی مے کی“ اب سرعام ہے
تیری صورت دیکھوں تو دل خوش ہوتا ہے
من کی مسجد صاف رکھنے سے نام ہے
عشق میں سردار سر دیں گے جب کہیں
عشق کے سودے میں سر ہی کا دام ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?