Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کیسا ستم ہے آنکھوں کو دریا دیا گیا

By: وشمہ خان وشمہ

کیسا ستم ہے آنکھوں کو دریا دیا گیا
اورمدتوں کی پیاس کو صحرا دیا گیا

ہاں روشنی کے نام پر دھوکا دیا گیا
جگنو دکھا کے بس مجھے بہلا دیا گیا

غربت فریب رنج و الم اور بے بسی
ننھی سی میری جان کو کیا کیا دیا گیا

مجھ سے کہا گیا کہ کرو آسماں کی بات
لیکن مجھے زمین کا تکیہ دیا گیا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore