Bazm e Urdu - The urdu poetry app

وہ ، جانتا تھا ، قدر اور قیمت حسین کی

By: محمد سلیم طاہر

باندی تھی،خادمہ تھی، امامت حسین کی
در اصل ، معجزہ ہے ، شہادت حسین کی

درکار تھی ، یزید کو ، بیعت حسین کی
وہ ، جانتا تھا ، قدر اور قیمت حسین کی

کر سکتے تھے وہ جان کا سودا یزید سے
پر جان سے بھی مہنگی تھی بیعت حسین کی

نام و نسب یزید کا ، باقی نہیں رہا
لیکن ، رواں دواں ہے ، ولایٰت حسین کی

وقفہ تھا ، زعم ِ ذات کا ، دور ِ یزیدیت
اب حشر تک چلے گی قیادت حسین کی

اس کے لہو پہ ، نار ِ جہنم حرام ہے
جس دل میں موجذن ہے محبت حسین کی

نیزے پہ ، سر بلند ہوا ، سر حسین کا
دنیا میں گونجتی ہے ، تلاوت حسین کی

پھر دفعتا" ، چراغ کو ، اس نے بجھا دیا
غربت میں ، خیمہ زن تھی بصارت حسین کی

طاہر کسے نصیب ہے ، سجدہ حسین کا
آپ ، اپنی ہے مثال ، عبادت حسین کی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore