By: M.ASGHAR MIRPURI
لوگ ہمیں زخم عطا کرتے رہتےہیں
تنہائی میں بیٹھ کرانہیں سلتےرہتےہیں
جب ہمارا ساراجسم چھلنی ہو جاتا ہے
زخم خود دھیرےدھیرے بھرتے رہتے ہیں
دولت والوں کےتو وارےنیارے ہیں
غریب وقت کی چکی میں پستےرہتےہیں
اب تو خلوص میں بھی ملاوٹ ہو گئی ہے
بغض رکھنےوالےبھی گلےملتےرہتےہیں
سبھی لوگ ہمیں روتی صورت کہتےہیں
مگر ہم تو سدا مسکراتےرتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?