By: Dr Ch Tanweer Sarwar Shakar
خواب یہ میرا اک روز کوئی خواب نہ ہو گا
زندگی میں میری تو ہو گا کوئی گلاب نہ ہو گا
سمٹ جائیں گے فاصلے اتنے میرے صنم
زندگی میں ہماری پھر کوئی سراب نہ ہو گا
ملن ہو گا کس روز تیرے ساتھ میرا صنم
میری خوشی کا اس روز کوئی حساب نہ ہو گا
ٹوٹ جائے گا میرا دل جس روز صنم
ہوں گے ویران دریا ان میں کوئی آب نہ ہو گا
جس روز وہ روٹھ گئے شاکر
اس دن پھولوں پہ کوئی شباب نہ ہو گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?