By: muhammad aqeel hazoory
دیوانہ ہوا حضورکے پیار میں
عمر بیتی دید کے ا نتظار میں
رلا دیا مجھے بیادِ حضورؐ نے
زماں بھلا دیا یادِ حضورؐ نے
خدائی کا ہے جمال حضورؐ پر
ختم ہے بابِ کمال حضورؐ پر
وجود خدا کا بتایا حضورؐ نے
جامِ طہور پلایا حضورؐ نے
کائنات ہے ثنا گو خدا کے لئے
خدا ہے ثناء گو والضحٰی کے لئے
درودِ حضورؐ سکھایا خدا نے
نامِ حضورؐ کو و ظیفہ بنایا خدا نے
نہ فردوس نہ کوئی عید چاہیے
حضوری کو حضورؐ کی دید چاہیے
انشاءاللہ
نعت گو محمد عقیل حضو ری
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?