By: Maria Riaz Ghouri
تیرے ہجر میں ہم بے قرار رہتے ہیں
تجھ سے ملنے کے لیے تیار رہتے ہیں
وہ گھڑی بتا دو جس گھڑی تم آؤ گے
تیرے ملن کی آرزو میں کر کے سنگھار رہتے ہیں
تم آؤ گے تو دیکھو گے میری حالت کو جاناں !
خوشی کے لمحات بھی سوگوار رہتے ہیں
نہیں جانتی کیا ہو گا اس اک لمحے
جذبات میرے ہر وقت بے اختیار رہتے ہیں
لرذش لب پہ باتیں تو بہت ہونگی لیکن؟
البتہ نگاہوں کے موسم خوشگوار رہتے ہیں
ہاتھوں کی لکیریں تو روز بدلتی ہیں
تم آؤ گے یا نہیں؟ اسی وہم کا شکار رہتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?