By: Muhammad Siddique Prihar
ہر گھڑی کام ہو میرا نبی کی ثناء کرنا
سکھایا خدا نے قرآن میں ان سے وفا کرنا
ایک نام لکھوانا تھا لکھے ہوئے ہیں تین کیوں
رب فرمایا چاہا نہ ہم نے کسی کو جدا کرنا
خالی لوٹا نہیں سائل کبھی درسے ان کے
ہے شانِ سخاوت بھر بھر کے دامن عطاکرنا
بدلہ تو رہا بدلہ بدعانہیں دی کسی کو
کرتے ہیں بھلا سب کا چاہتے ہیں بھلا کرنا
سجائے بیٹھے ہیں دیوانے جہاں بھی میلاد کی محفل
حکم ہے فرشتوں کو نام ان کے لکھا کرنا
سجدے میں سر کٹاکے فرمایا ہے حسین نے
محبت ہے ہم سے پنجگانہ کبھی نہ قضا کرنا
اپنے ہر عمل سے اصحابِ رسول نے کیا ثابت
اتباع ہے نبی کی سب اداؤں کو ادا کرنا
خدا معلوم مقبول ہوجائے کسی کے حق میں
ہر ایک سے کہو صدیقؔ میرے لیے دعا کرنا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?