By: Rose anmol
محبت راز ہے آخر پردہ
اٹھاؤ تو اٹھاؤ کیسے
تم انجان ہو چاہت سے میر ی آخر
تمہیں اپنا بناؤ تو بناؤ کیسے
بے خبر ہو تم محبت کے المیے سے
آخر المیہ سمجھاؤ تو سمجھاؤ کیسے
ٹوٹ رہی ہے یہ سانسیں تم بن آخر
یہ راز تمہیں بتاؤ تو بتاؤ کیسے
سجاۓ ہے خواب تم نے بھی انکھوں میں
آخر انھیں راہ منزل پہنچاؤ تو پہنچاؤ کیسے
پھر ٹوٹ کر بکھرا ہے یہ دل کرچی کرچی
آخر مسکراؤ تو مسکراؤ کیسے
اشک پلکوں پہ روکے ہےآخر
اشک چھپاؤ تو چھپاؤ کیسے
آج ہرا ہےیہ دل کیس کی جیت میں آخر
ہار کا سوگ مناؤ تو مناؤ کیسے
لوگ بھول جاتے ہے گزرے زمانے کو
آخر تمہیں زمانہ بناؤ تو بناؤ کیسے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?