By: josh
عبادت کرتےہیں جو لوگ جنت کی تمنا میں
عبادت تو نہیں ہے ایک طرح کی وہ تجارت ہے
جو ڈر کے نار دوزخ سے خدا کا نام لیتے ہیں
عبادت کیا وہ خالی بزدلانہ ایک خدمت ہے
مگر جب شکر نعمت میں جبیں جھکتی ہے بندے کی
وہ سچی بندگی ہے ایک شریفانہ اطاعت ہے
کچل دے حسرتوں کو بے نیاز مدعا ہوجا
خودی کو جھاڑدے دامن سے مرد باخدا ہوجا
اٹھالیتی ہیں لہریں تہنشیں ہوتا ہے جب کوئی
ابھرنا ہے تو غرق بحر فنا ہوجا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?