Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ربّ سلِّم

By: محمدصدیق پرہار

متاع دنیاسے اعلیٰ ہیں دعائیں رسول کی
کردیتی ہیں مالامال عطائیں رسول کی

قرآن پاک سے ثابت ہے یہ بات دوستو
اللہ کے ہی افعال ہیں ادائیں رسول کی

اس کے سواورمطلوب ہی نہیں ہے
چاہتے ہیں اصحاب باصفاء رضائیں رسول کی

گھیرے ہوئے ہیں جن کوبہت پریشانیاں
گھرمیں وہ اپنے محفل سجائیں رسول کی

ہوجائیں گی دورظلمتیں سارے جہان سے
کریں چراغاں گھرگھرشمع جلائیں رسول کی

مہکتے رہیں گے خوشبوئے مصطفی سے سانس
دلوں میں اپنے یادیں بسائیں رسول کی

محفوظ رہے گی عزت ماؤں، بہنوں،بیٹیوں کی
اوڑھتی رہیں گی جب تک ردائیں رسول کی

ترقی ملے گی اسی میں ملے گی بھلائی بھی
تقلیدِ اغیارچھوڑیں سیرت اپنائیں رسول کی

ضروری ہے اس دورکے تقاضوں سے زیادہ
اولادوں کواہلبیت کی محبت سکھائیں رسول کی

گزریں گے پل صراط سے وجدکرتے ہم دیوانے
ربّ سلِّم امتی ہوں گی صدائیں رسول کی

کہہ رہے تھے اہل محبت صدیقؔ ابھی مجھے
اسی محفل میلادمیں نعت سنائیں رسول کی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore