By: Rimi
تم میرے لئے
اتنے عجیب ہو
جیسے گرمیوں کی چائے
جیسے سردیوں میں آئس کریم
اتنے دلفریب۔۔۔
جیسے دھنک کے ساتوں رنگ
جیسے ڈوبتا سورج
اتنے مسحور کن
جیسے ساحل کنارے اٹھتی لہریں
جیسے پورے چاند کی چاندنی
اتنےشفاف
جیسے سفید کنول کا پھول
جیسے کسی بچے کا دل
اتنے خوشنما
جیسے گرمیوں میں بارش
جیسے سردیوں میں دھوپ
اتنے پاک
جیسے خدا کی رحمت
جیسے سجدے میں مانگی گئی دعا
اور
اتنے اہم
جیسے دل کو دھڑکن
جیسے یہ چلتی سانسیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?