By: Shabbir
ابتدا اور انتہا معبود
نہیں کوئی اور دوسرا معبود
میں نحیف و نزار اک عاجز
مجھ کو ہے تیرا آسرا محبوب
سب پہ اکرام جس کے لا محدود
دیتا ہے رزق بے بہا معبود
کعصف ماکول ہو گئے مشرک
نام تیرا رہا سدا معبود
نقد عصیاں ہے اور دامن تر
تیری رحمت کا آسرا معبود
پا گیا وہ فلاح کی منزل
عاجزی جس کی بے ریا معبود
آیا منجدھار میں سفینہ زیست
قلزم یاس سے بچا معبود
اس کو فکر جہاں کا کیا غم ہو
جس کا رازق ہی بن گیا معبود
ہے میر ی روح میں حرم کی مہک
میرے دل میں سما گیا معبود
مجھ کو غم سے بچائے گا شبیر
میرا اللہ،میرا خدا معبود
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?