Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کِسی بھی طور سے گرچہ بِتالی زندگی ہم نے

By: Azra Naz

کِسی بھی طور سے گرچہ بِتالی زندگی ہم نے
ہمیشہ ہی کمی محسوس کی پر آپ کی ہم نے

کیۓ تھے قید دونوں مٹھیوں میں یاد کے جگنو
یونہی اطراف میں کر لی تھی اپنے روشنی ہم نے

جہاں کے ساتھ چلنا ہم کو آیا ہی نہیں شاید
جہاں سو رنگ بدلا پر نہ چھوڑی سادگی ہم نے

وہ کہتے ہیں کہ پانے کے لیۓ کھونا بھی پڑتا ہے
بہت کچھ کھو کے پالی ہے متاعِ شاعری ہم نے

کہاں معلوم تھا کہ عمر کم ہوتی ہے خوشیوں کی
خوشی پایٔ تو تھی لیکن کبھی برتی نہ تھی ہم نے

زمانہ ہو گیا تجھ کو ہمارا اِمتحاں لیتے
بگاڑا ہے تمہارا کیا بھلا اے زندگی ہم نے ؟

ہمیں کہتے ہیں سب تنہا مگر تنہا نہیں ہیں ہم
بہت دیکھے ہیں اس دنیا میں تنہا اور بھی ہم نے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore