By: Muhmmad Usman
پہلے گلاب تھی اب گلابو ہو گئی ہے
کالج جا کے لیلیٰ بے قابو ہو گئی ہے
مجنوں کی تصویر کتاب وچ رکھ کے دیکھتی رہتی ہے
گھر والے سمجھتے ہیں بڑی پڑھاکو ہو گئی ہے
دسویں باری کھا کے مار مجنوں کی سمجھ میں آئی بات
کہ اس کی ساس پہلے سے کتنی لڑاکو ہو گئی ہے
اور مارن وچ کچھ کم نہیں مجنوں کے سات سالے
ایسا لگتا ہے پوری کی پوری فیملی ہلاکو ہو گئی ہے
جب بھی موقع ملتا ہے دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیتی ہے
چور تو چور تھے ہماری تو پولیس بھی ڈاکو ہو گئی ہے
مجنوں کا لیلیٰ سے ملنا اب ناممکن سا ہو گیا ہے
کیونکہ پورے شہر میں دفعہ چوالیس لاگو ہو گئی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?