By: Azra Naz
ہمارے پاس جادوُ کی اگر کویٔ چھڑی ہوتی
زمانے کی خوشی ہر ایک قدموں میں پڑی ہوتی
ہمیں نہ جھیلنے پڑتے زمانے کے یہ غم سارے
سبھی کچھ ٹھیک کر دیتے اگر مشکل گھڑی ہوتی
پڑی تھی کیا ہمیں جو جاں نچھاور تم پہ کر دیتے ؟
نہ ہوتے پاس تم اتنے ، نہ ساون کی جھڑی ہوتی
نہ دیتے ہم اگر اُن کو اجازت دِل میں آنے کی
چھرُی اُن کے ستم کی آج کیوں دِل میں گڑی ہوتی ؟
میں اپنی زیست کی ہر ایک بازی جیت سکتی تھی
اگر ماں آج کے دِن میرے پہلوُ میں کھڑی ہوتی
چلو اچھا ہے دوُری کا کیا ہے فیصلہ تم نے !
کہ تم سے دوُر جانے میں ہمیں مشکل بڑی ہوتی
جو عذراؔ قیمتی ہوتی تِری چاہت کی نظروں میں
تِرے دِل کی انگوُٹھی میں نگینے سی جڑی ہوتی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?