Bazm e Urdu - The urdu poetry app

دل مرا اس بت پہ فدا ہو گیا

By: Khalid Roomi

 دل مرا اس بت پہ فدا ہو گیا
کوئی تو بتلائے یہ کیا ہو گیا

سانس کا لینا بھی سزا ہو گیا
ہائے، یہ کیا میرے خدا ! ہو گیا

جام اسے پھر نہ عطا ہو سکا
پیر مغاں جس سے خفا ہو گیا

اک نئی مشکل میں یہ جاں پھنس گئی
ماجرا در پیش نیا ہو گیا

ایسے ہے ٹوٹے ہوئے دل کی صدا
جیسے کوئی نغمہ سرا ہو گیا

گردش ایام ! ترے فیض سے
دوست تھا، دشمن جو مرا ہو گیا

ہم رسن و دار تک آ ہی گئے
غمزہ ترا قہر و بلا ہو گیا

ختم نہ ہو پائے گی لو اس کی اب
اشکوں کا روشن جو دیا ہو گیا

دیکھئے اس بت کی ستم پروری
نام وفا سن کے خفا ہو گیا

وہ جو سر بزم ہوئے مضمحل
سمجھو مرا نالہ رسا ہو گیا

جاتی رہی رسم سلام و دعا
ایسا بھی کیا کار خطا ہو گیا

ہم سے فقیران وفا خو کو ، تو
طعنہ بھی حرف دعا ہو گیا

کہتے ہیں رومی ! اسے معراج شوق
موجہ خوں ، رنگ حنا ہو گیا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore