By: UA
گرم ہوا کے تھپیڑے
لگا رہے ہیں چپیڑے
گرم ہوا کے لپکے
چہرے لٹکے لٹکے
اف! ہوا گرم گرم
تھکے تھکے قدم
دھوپ ہوئی دیوانی
بجلی ہے نہ پانی
دھندلائی سی فضائیں
چلتی ہیں گرم ہوائیں
گرم شامیں گرم سویرے
دیکھوں اپنے چار چوویڑے
گرم ہوا کے تھپیڑے
لگا رہے ہیں چپیڑے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?