By: kashif imran
گِر جاتی ہے ہر دیوار ، جو بھی راہ میں حائل ہو
پیار و محبت میں جب ، جذبہ سچا شامل ہو
عشق میں جدائی کا دکھ جانے صرف وہی
کسی کی جدائی کے غم میں جو خود بھی گھائل ہو
چاہو تو اُسے چاہو ، پاؤ تو اُسے پاؤ
پیار تجھ سے کرنے پر جو خود ہی مائل ہو
چل کر خود آجاتی ہے منزل پاس اُس کے
گر پانے کا جس کو جذبہ کامل ہو
محبوب کے ملنے پر تار دل کے بجتے ہیں
جیسے اک حسینہ کے پاؤں میں کھنکتی پائل ہو
کسی کو محبت کی راہ پہ یوں ڈالا نہیں جاتا کاشف
ضروری ہے کہ اس پہ چلنے پر وہ خود ہی قائل ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?