Bazm e Urdu - The urdu poetry app

رہو اے دوست خوابوں میں

By: dr.zahid sheikh

رہو اے دوست خوابوں میں ،خیالوں میں ، سرابوں میں
حقائق منکشف ہوں بھی انھیں دیکھو حجابوں میں

زمانے کا چلن نہ ہی سمجھ پاؤ تو بہتر ہے
خبر ہے مبتلا ہو جاؤ گے تم کن عزابوں میں ؟

مروت ، پیار اور اخلاص دنیا میں نہیں ملتے
یہ سب باتیں تو ہوتی ہیں رسالوں میں،کتابوں میں

کہاں ملتی ہے مے ایسی نشہ جس کا رہے تادم
ہاں وہ مستی جو پائ تیری آنکھوں کی شرابوں میں

مقدر اک حقیقت ہے یہ ان سے جانیے زاہد
کناروں پر جو رہ کے ڈوب جاتے ہیں سیلابوں میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore