By: وشمہ خان وشمہ
میدانِ محبت میں ترے در کی سپاہی ہوں
تو آنکھ کا کاجل ہے میں پیار کی راہی ہوں
اس عالمِ وہراں میں اک غم کی کہانی ہوں
اس غم کی کہانی میں اپنی ہی تباہی ہوں
اس عہد کی تختی پر مرے نام کے چرچے ہیں
ہوں شعروں کی دلدادہ الفت کی سیاہی ہوں
خاموش فضاؤں میں روتی ہوئی آہیں ہیں
میں اپنی عدالت میں اپنی ہی گواہی ہوں
اس کرب کے صحرا میں ہے زیست عجب وشمہ
ہوں درد کا میخانہ، بن آب کے ماہی ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?