By: Tasleem Ahmed Dani
تم ایسا کرو کہ پھول ہی پھول راہوں میں بچھاؤ
ملے ہیں جتنے دکھ خدارا سب کو بھول جاؤ
یہ ناراضگی اور شکوے گلے کیسی یہ محبت ہے
تم ان کے ہر ستم کو سر آنکھوں پر اٹھاؤ
مجھے یہ خوف ہے کہ میں ان کے قابل نہیں
انہیں یہ ضد ہے کہ ھم کو تم ہی اپناؤ
ارے ٹہرو کہاں گھس آئے دل میں تم بنا پوچھے
یہ ویران سا گھر ہے کہیں اور تم محل بناؤ
کوئی کہء دو اسے کہ خوب سوچ لے پھر
کہیں ایسا نہ ہو کہ اپنے فیصلے پہ پچھتاؤ
کیوں بے چین ہو اتنےکیا تم کو بھی محبت ہے
ارے چھوڑو یہ کھیل دانی آرام سے تم سو جاؤ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?