Bazm e Urdu - The urdu poetry app

طرحی مشاعرہ

By: وشمہ خان وشمہ

میری مکمل کاوش
وہ ہم سے کسی طور رعایت نہیں کرتے
ہم ایسے ہی دنیا سے بغاوت نہیں کرتے

ہم کو یہ بدلنا ہے مزاج اپنے چلن کا
قسمت کی لکیروں پہ قناعت نہیں کرتے

جیسے تجھے پوجا ہے یہی سوچ رہی ہوں
ایسے تو خدا کی بھی عبادت نہیں کرتے

خود کو ہی مٹا ڈالا ہے جس شخص کی خاطر
وہ کہتا ہے ہم سے تو محبت نہیں کرتے

بچپن سے ہی چاہا ہے تجھے میری محبت
ہم اپنی محبت میں خیانت نہیں کرتے

پڑھتے ہیں کسی اور کی الفت کے ترانے
قرآن کی ہم لوگ تلاوت نہیں کرتے

اس عشق میں خود کو جو مٹا ڈالا ہے وشمہ
ایسے میں تو احساسِ ندامت نہیں کرتے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore