By: نعمان صدیقی
کج شھر دے لوگ وی ظالم سن
کج سانوں مرن دا شوق وی سی
کی زمین پر
کچھ شہر کے لوگ بھی ظالم تھے
کچھ شوق ہمیں تھا مرنے کا
کچھ تھپکی تھی کسی کی ذرا
کچھ شوق ہمیں تھا دھرنے کا
کچھ وہ کندھوں پہ اُٹھاتے تھے
کچھ شوق ہمیں تھا اُبھرنے کا
کچھ حکومت بھی متصادم تھی
کچھ شوق ہمیں تھا لڑنے کا
کچھ انا بھی اُن کی آڑے تھی
کچھ شوق ہمیں تھا آڑنے کا
کچھ شیخ تھے جو اُکساتے تھے
کچھ شوق ہمیں تھا بِھڑنے کا
کچھ سیاسی کزن کان بھرتے تھے
کچھ شوق ہمیں تھا بھرنے کا
کچھ ووٹ بھی ہم کو گراتے تھے
کچھ شوق ہمیں تھا گِرنے کا
کچھ عشق پہ حُسن اُکساتا تھا
کچھ شوق ہمیں تھا کرنے کا
کچھ شاعری نعمان پہ آمد تھی
کچھ شوق ہمیں تھا کرنے کا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?