Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ترا غیر پر جب کرم دیکھتے ہیں

By: Ghulam Mujtaba Haashmi Yaasir Al Barkaati

ترا غیر پر جب کرم دیکھتے ہیں
تو اپنے مقدر کو ہم دیکھتے ہیں

نہیں خوف کچھ بھی انہیں گمراہی کا
جو تیرا ہی نقشِ قدم دیکھتے ہیں

ملا ہی نہیں ایک پل بھی جو ہم سے
اسے ہر گھڑی دم بدم دیکھتے ہیں

دعا ہے کہ دشمن بھی وہ غم نہ دیکھیں
جو تیری جدائی میں ہم دیکھتے ہیں

عجب حال اپنا ہے چاہت میں تیری
خوشی اور غم کو بہم دیکھتے ہیں

قیامت گزرتی ہے دل پر ہمارے
جو تیری کبھی چشمِ نم دیکھتے ہیں

پری چہرہ لوگوں کی صورت میں یاسؔر
تجھی کو خدا کی قسم دیکھتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore