Bazm e Urdu - The urdu poetry app

رحمت عالم

By: Muhammad Siddique Prihar

میلادمنایاہے میلادمنائیں گے
محفلیں سرکارکی روزسجائیں گے

میلادمنانے سے قسمت سنورتی ہے
مقدراپنے یوں ہی بنائیں گے

چاہت ہے جس کومدینے کی
رحمت عالم اس کوبلائیں گے

نہیں آئیں گے اندھیرے پھروہاں
شمع عشق رسول جہاں جلائیں گے

بخش دوں گاانہیں رب فرمایا
محبوب کے پاس جوآئیں گے

دورنہیں وقت وہ قریب ہے
پرچم میلادگھرگھرلہرائیں گے

مہکتی رہیں گی سانسیں ان کی
یادسروردل میں بسائیں گے

یقین ہے جنہیں پرسش اعمال کا
غلاظتوں سے دامن اپنابچائیں گے

نہیں رہے گی تلخی موت کی
نبی ء رحمت جب دیدارکرائیں گے

محبت ہے جنہیں پیارے نبی سے
سیرت محبوب کی وہ اپنائیں گے

صدیقؔ پی اس کبھی لگے گی نہیں
جام کوثرسرکارجب پلائیں گے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore