By: Naveed Ahmed Shakir
عشق میں جو خسارا ڈھونڈتے ہیں
بھول جانے کا چارا ڈھونڈتے ہیں
آؤ مل کر دوبارا ڈھونڈتے ہیں
جان سے جو تھا پیارا ڈھونڈتے ہیں
آنکھ سورج کی طرف ہم اٹھا کر
آسماں پے ستارا ڈھونڈتے ہیں
ڈوب کے اِن حسیں نگاہوں میں
لوگ کیوں پھر کنارا ڈھونڈتے ہیں
خود جو محتاج ہے کسی اور کا
شہر میں ہم سہارا ڈھونڈتے ہیں
زندگی راس تک نہیں جن کو
موت کا کیوں اشارا ڈھونڈتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?