By: muhammad nawaz
گزرتا وقت پلکوں کو جھپکنا بھول جاتا ہے
تم آتے ہو نظر تو دل دھڑکنا بھول جاتا ہے
چمن میں ہر طرف تیرے ہی جلوے رقص کرتے ہیں
صبح روشن میں تاروں کو چمکنا بھول جاتا ہے
ہزاروں خواہشیں تم پر عیاں کرتا ہے دل میرا
“مجھے تم سے محبت ہے“ یہ کہنا بھول جاتا ہے
کبھی آتش تمنا کی دبی رہتی ہے سینے میں
کبھی اشکوں کو آنکھوں سے چھلکنا بھول جاتا ہے
کچھ ایسا کر دکھاتا ہے تیرے الفاظ کا جادو
کہ وحشت کو گھڑی پل میں سمٹنا بھول جاتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?