By: maqsoo hasni
یقینی سی بات ہے
تمہیں کیوں یقین نہیں آتا
کربلا کی بازگشت
پہاڑوں میں کھو گئی ہے
سہاگنوں نے
سیاہ لباس پہن لیا ہے
ان کے مردوں کے لہو میں
یزید کی عطاؤں کا قرض
اتر چکا ہے
ہاں مگر جب
پہاڑوں کو زبان مل جائے گی
یقینی سی بات ہے
بازگشت کے ہم زبان
مجبور زندگی کو
آزادی کو
لب سڑک دیکھ سکیں گے
ماہ نامہ سوشل ورکر لاہور' مارح۔اپریل 1992
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?