By: Saleem Amrohi
نامِ حسینؑ دیں کا شریعت کا نام ہے
یادِ حسین ایک عبادت کا نام ہے
شبیر دینِ حق کی صداقت کا نام ہے
شبیر ہی رسول کی سیرت کا نام ہے
اب کربلا علامت وتحریک بن گئی
انساں کی بے مثال قیادت کا نام ہے
شبیر کیا ہے اسکا ہے یہ مختصر جواب
اسلام کی بقا کی ضمانت کا نام ہے
اے حُر ہے فکر کیا تجھے جنّت تیرے لئے
مولا کی ایک نظرِ عنایت کا نام ہے
دنیا میں یوں تو اور بھی کتنے ہوئے شہید
شبیر تاجدارِ شہادت کا نام ہے
الفت کا اُن سے حکم دیا ہے رسولﷺ نے
اِن کی ولا ہی اجرِ رسالت کا نام ہے
تم نے حسین دونوں ڈبوئے فرات میں
بیعت کا اب نا طالبِ بعیت کا نام ہے
ثابت یہ کربلا میں کیا تم نے ائے حسین
شبیر کا ئنات کی عزت کا نام ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?