By: M Usman Jamaie
پھول سے بچوں کو شعلوں میں جلانے والے
ماس اور ہڈیاں انساں کی چبانے والے
بے خطا شامیوں کا خون بہانے والے
روز بستی میں کسی حشر مچانے والے
زہر کی فصل فضاؤں میں اُگانے والے
قتل گاہ شام کا ہر کوچہ بنانے والے
سبطِ فرعون، اے نمرودی گھرانے والے
عصمتیں کرتے ہیں پامال درندے تیرے
شہر کے شہر مٹادیتے ہیں غنڈے تیرے
دستِ ابلیس کے ہتھیار بشار
اے سیہ کار اے بدکار بشار
ابن آدم کے گلے کاٹتا ہے
خون انسانوں کا تو چاٹتا ہے
حیرتا!
تو
جو اک انساں کو خدا مانتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?