By: Fazlul Hasan
آج شب کچھ تھکی تھکی سی ہے
یار جیسے تری کمی سی ہے
کچھ تو لمبے ہیں انتظار کے پل
کچھ گھڑی بھی رکی رکی سی ہے
چاندی اوڑھے اوس کی چادر
وصل یار کی گھڑی سی ہے
رکتی بارش ذرا ۔ وہ آ جاتے
صبح سے اک جھڑی لگی سی ہے
اٹھ رہی ہیں ہوس بھری نظریں
پھر وہ لڑکی ڈری ڈری سی ہے
کچھ تو غم ہے جو کہہ نہیں پاتا
اس کی آنکھوں میں کیوں نمی سی ہے
دیکھ کر تجھ کو لکھ رہا ہوں غزل
تو مرے سامنے کھڑی سی ہے
رات روئی ہے چہرہ کہتا ہے
اب بھی ہونٹوں پہ کپکپی سی ہے
یہ عیادت تری دم آخر
تعزیت سی ہے ۔ دل لگی سی ہے
مر گئی حس غم و خوشی کی حسن
زندگی اب تھمی تھمی سی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?