Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں تمہاری زندگی سے دور چلی جاؤں گی

By: UA

میں تمہاری زندگی سے دور چلی جاؤں گی
اب تمہارے چاہنے پہ لوٹ کے نہ آؤں گی

تم نے جب جب چاہا ہمیں پلکوں پہ بٹھا لیا
اور جب چاہا نگاہوں تک سے بھی گرا دیا

تم ہمارے ساتھ ایسا کچھ نہیں کر پاؤ گے
پلکوں پہ نہ بٹھاؤ گے نظروں سے نہ گراؤ گے

تم بدل گے ہو اگر ہم بھی بدل جائیں گے
ہم نہیں منائیں گے تم جو روٹھ جاؤ گے

اب نہیں کہیں گے تمہیں زندگی میں آؤ تم
اب نہیں کہپیں گے ہمیں زندگی میں لاؤ تم

تم نے بارھا کہا آؤ نہ کبھی جاؤ تم
اور اب کہتے ہو جاؤ جاؤ چلی جاؤ تم

میری زندگی سے کہیں دور چلی جاؤ تم
اور زندگی میں کبھی لوٹ کے نہ آؤ تم

اب کہو کہ جاؤ تم ۔۔۔ اب کہو نہ آؤ تم
اب نہیں آئیں گے ہم جتنا بھی بلاؤ تم

میں تمہاری زندگی سے دور چلی جاؤں گی
اب تمہارے چاہنے پہ لوٹ کے نہ آؤں گی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore