By: Jamil Hashmi
الفت کا کھیل اتنا آسان نہیں پیارے
یہ لیتا ہے کبھی کبھی جان پیارے
اس کھیل میں سفارش نہیں چلتی
اس کا ہوتا ہے کڑا امتحان پیارے
دیکھنے والے دیتے ہیں داد کھل کر
جس کا ہوتا ہے مضبوط ایمان پیارے
ملتا ہے قصہ ان کا کتابوں سے
پڑھ کر ہوتی ہے میٹھی زبان پیارے
اس کھیل کی جیت اور ہارمیں
ہوتا ہے ہارنے کا امکان پیارے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?