By: وشمہ خان وشمہ
میں نے قرطاس پہ رنگوں سے سجانے سے رہی
تیری تصویر کو ہاتھوں سے بنانے سے رہی
اتنی ندرت ہے کہ جو دیکھے وہی فخر کرے
اتنا خوش رنگ یہ آنکھوں میں سمانے سے رہی
اس قدر کرب کا سایہ ہے محبت کا سفر
غمِ دنیا میں تو اشکوں سے جلانے سے رہی
وقت کی دھار پہ ہر وقت بدلتا دیکھوں
میری تقدیر کا یہ کیسا بنانے سے رہی
مجھ کو ڈر ہے کہ کہیں ٹوٹ نہ جائے گر کر
اپنے ہاتھوں سے اگر میں نے لگانے سے رہی
پھول خوشبو کے یہ چہرے پہ سجا لو وشمہ
مری آنکھوں کی تمنا کو ہے بھانے سے رہی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?