Bazm e Urdu - The urdu poetry app

طاغوت ۔۔۔

By: Dr. Riaz Ahmed

ہے پوجنا انسان کی سرشت میں شامل
خالق کو نہ پوجے اگر طاغوت کو پوجے

طاغوت = کلمہِ طیبہ کی ابتدا طاغوت کے ذکر سے ہوتی ہے ۔ “ نہیں ہے کوئی معبود “ کہلوانے سے طاغوت کا رد درکار ہے۔ ہر وہ چیز جو انسان کی نظر میں اس کے رب کی سی حیثیت رکھتی ہو طاغوت ہے۔ سب سے بڑا طاغوت انسان کا نفس ہے ۔ دولت، اقتدار، اور اسی طرح کی دوسری چیزیں جن کو انسان اپنے مالک سے بڑھ کر ترجیح دے یعنی وہ چیزیں اسے اللہ کی عبادت یعنی بندگی سے باز رکھیں طاغوت ہیں۔ یہاں یہ یاد رہے کہ عبادت اور بندگی نماز روزہ حج وغیرہ ہی نہیں۔ اللہ کے احکامات خوشدلی سے ماننا اور اپنی خواہشات سے اس کی رضا کے لئے رک جانا عبادت اور بندگی ہے۔


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore