Bazm e Urdu - The urdu poetry app

خوشیو ں کی طرح میری ھر سانس میں

By: MZ

خوشیو ں کی طرح میری ھر سانس میں
پیار اپنا بسانے کا وعدہ کرو

رنگ جتنے تمھاری محبت کے ھیں
میرے دل میں سجانے کا وعدہ کرو

ھے تمھاری وفاؤں پر مجھ کو یقین
پھر بھی دل چاھتا ھے میرے دل نشین

یونھی میری تسلی کی خاطر زرا
مجھ کو اپنا بنانے کا وعدہ کرو

صرف لفظوں سے اقرار ھوتا نھیں
اک جانب سے پیار ھوتا نھیں

میں تمھیں یاد رکھنے کی کھاؤں قسم
تم مجھے نہ بھلانے کا وعدہ کرو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore